بدھ، 5 جون، 2019
یہ جوپلکوں پہ رم جھم ستاروں کا میلہ سا ہے یہ جو تیرے بنا کوئی اتنا اکیلا سا ہے زندگی تیری یادوں سے مہکا ہوا شہر ہے سب محبت کا اک پہر ہے۔۔۔!! ساحلوں پہ گھروندے بنائے تھے ہم نے۔۔تمہیں یاد ہے؟ رنگ بارش میں کیسے اڑائے تھے ہم نے۔۔تمہیں یاد ہے؟ جانے کس کے لیئے گھر سجائے تھے ہم نے۔۔تمہیں یاد ہے؟ کوئی خوشبو کا جھونکا ادھر آ نکلتا کہیں گم ہے نیندوں کے صحرا میں خوابوں کا رستہ کہیں ہر خوشی آتے جاتے ہوئے وقت کی لہر ہے زندگی دھوپ چھاؤں کا اک کھیل ہے۔۔بھیڑ چھٹتی نہیں اور اسی کھیل میں دن گزرتا نہیں۔۔رات کٹتی نہیں پیار کرتے ہوئے آدمی کی عمر ۔۔۔کبھی گھٹتی نہیں دل کی دہلیز پر عکسِ روشن تیرے نام سے رت جگے آئینوں میں کھلے ہیں کہیں شام سے ایک دریا ہے چاروں طرف درمیاں لہر ہے سب محبت کا اک پہر ہے۔۔۔۔!!
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
محمد بن قاسم قسط 3
*فاتح سندھ* *🌱🌱محمد بن قاسم🌱🌱* *مصنف* *🍀🍀نسیم حجازی🍀🍀* *ترتیب* *🌴🌴ایاز وسیر🌴🌴* *پیشکش* *✏️✏️علم کا خزانہ✏️✏️* *قسط نمبر 3* اگل...
-
*فاتح سندھ* *🌱🌱محمد بن قاسم🌱🌱* *مصنف* *🍀🍀نسیم حجازی🍀🍀* *ترتیب* *🌴🌴ایاز وسیر🌴🌴* *پیشکش* *✏️✏️علم کا خزانہ✏️✏️* *قسط نمبر 2* ابوال...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں